03:36 pm
قیمہ کچوری

قیمہ کچوری

03:36 pm

رمضان المبارک قریب ہے ، مہنگائی کا طوفان بھی آنیوالا ہے ۔
ایسے میں روزہ دار شہر میں ریڑھیوں کا سہارا لیتے ہیں اور مختلف پکوڑے اور کچوریاں کھاتے ہیں جو نہ لذت میں نہ معیار میں کمال کی ہوتی ہیں بلکہ اکثر تو مضر صحت بھی ہوتی ہیں۔ ایسے حالات میں قارین کیلئے اے بی این نیوز لایا صارفین کیلئے قیمہ کچوری کا بہترین ذائقہ 
درکار اجزاء:
قیمہ ۔ آدھا کلو
نمک ۔ حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچ
درمیانی پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ۔ دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ۔تین سے چار عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)۔ ایک گٹھی
لیموں کا رس ۔ دو کھانے کے چمچ
میدہ۔ایک کلو
میٹھا سوڈا ۔ ایک چائے کا چمچ
اجوائن ۔آدھا چائے کا چمچ
گھی۔تلنے کیلئے
ترکیب:
سب سے پہلے میدہ لیں اور اس میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں۔ پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ،ادرک لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں، ساتھ ہی ہاتھ کو دوبارہ گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں، پھر گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں اور پیش کریں۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں