04:10 pm
مٹن چکن دہی روسٹ بنائیں اور دوستوں کو دعوت پر بلائیں

مٹن چکن دہی روسٹ بنائیں اور دوستوں کو دعوت پر بلائیں

04:10 pm

اجزاء:
مٹن ران ----- ایک کلو
لہسن ----- چھ عدد جوے (کٹے ہوئے)
خشک پودینے کی پتیاں ----- دو چائے کے چمچ
لیمن چھلکا (باریک کٹا ہوا)اور جوس ------ ایک عدد لیمن
دہی ----- ایک چوتھائی پاؤ
پودینہ ---- دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
چلی ساس ------ ایک بوتل
ترکیب:
ایک پیالے میں مٹن۔پودینہ، لہسن، لیمن کے ٹکڑے اور زیتون کا تیل مکس کرلیں- پھر اس مکسچر کو مٹن ران پر اچھی طرح سے لگا دیں- چھری سے ران کو گود لیں تاکہ مصالحہ اندر جذب ہوجائے-
اب ایک (pre heated) اوون میں اس ران کو گریس لگی ٹرے میں پندرہ منٹ کے لیے روسٹ کریں-
اب اوون کو کم آنچ کم کر کے 170 ڈگری سینٹی گریڈ کر دیں اور ران مزید 18 منٹ کے لیے روسٹ کریں- چیک کر لیں کہ کہ گوشت نرم پڑ گیا ہے ورنہ مزید 15 منٹ کے لیے روسٹ کریں-
چلی ساس اور دہی کو اس دوران ملا کر پھینٹ لیں -
اب تیار مٹن ران کو اوون سے نکال ٹھنڈا کریں اور پھر اسے باریک سلائس کاٹ لیں اور سرونگ پلیٹ میں رکھ دیں-
اس تیار لیمب روسٹ پر اب دہی مکس چلی ساس اچھی طرح ڈال کر لیمن کا جوس چھڑک دیں- لیجیے آپ کی لذیز ڈش تیار ہے- جسے پودینے سے گارنش کر کے آپ سلاد کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں-

تازہ ترین خبریں