رانی مکھر جی

رانی مکھر جی

رانی موکرجی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہیں۔ جو کہ 21مارچ 1978ء میں پیدا ہوئیں۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی بدولت انتہائی شہرت کی حامل اداکارہ رانی نے 7فلم فیئر ایواڈز کے علاوہ کئی اور ایواڈز بھی حاصل کیے۔ وہ ایک باصلاحیت اور محنتی اداکارہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جو بھی کیریکٹر ادا کیا اسے عوام میں خاص مقبولیت حاصل ہوئی۔ ”کچھ کچھ ہوتا ہے، ساتھیا، ہم تم ، ویر زارا، بلیک، راجہ کی آئے گی بارات، مہندی، من، بادل، حد کر دی آپ نے، ہر دل جو پیار کرے گا، کہیں پیار نہ ہو جائے ، پیار دیوانہ ہوتا ہے، مجھ سے دوستی کرو گے اور چلو عشق لڑائیں“ کے علاوہ درجنوں کامیاب فلموں کا سہرا رانی کے سر جاتا ہے۔