انجمن

انجمن

20سال تک لالی وڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ انجمن نے 300سے زائد فلموں میں ہیروئن کی حیثیت سے اداکاری کی۔ انجمن کا پورا نام انجمن شاہین ہے ۔ انجمن نے 1973 میں اردو فلم ”صورت“ سے شروع کیا اور ان کی آخری فلم ”پینگاں“ 2000ء میں ریلیز ہوئی۔ انجمن کے زیادہ تر فلمیں (سلطان راہی)مرحوم کے ساتھ تھیں۔انجمن کی مشہور فلموں میں ”وعدے کی زنجیر،دو راستے، سردار، رشتہ، آپ سے کیا پردہ، شیر خان، شان، جی دار، مفت بار، دوستانہ، قدرت، ہیرا موتی، لاوارث، رستم تے خان، دارا بلوچ، شولے ، لال طوفان، کمانڈر، طاقت، چوڑیاں، نکاح، سودے بازی، وڈیرہ، انصاف، ہٹلر،قرض، حق سچ، قیمت، کالی بستی، جانباز، دلاری، مکھن گجر، لٹیرا، ہوشیار، ننگی تلوار، لوہا، اچھو 302، مزدور اور شادمانی“ وغیرہ شامل ہیں۔