عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ ہیں اور اس وقت وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ میزبان اور سیاستدان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز انور مقصود کے ڈرامہ سیریل ”ستارہ اور مہرالنساء“ سے کیا۔ بعد میں انہوں نے ٹی وی انڈسٹری کے بے شمار مشہور و معروف ڈرامہ سیریلز میں انتہائی کامیاب اداکاری کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ”دشت“ ”نجات“ ”تلاش“ ”انگاروادی“ ”ذکر ہے کئی سال کا“”امراؤ جان ادا“”ہمسفر“ اور” سسکیاں“ وغیرہ شامل ہیں۔