"

پاکستان کی ایک آٹو کمپنی نے بجلی پر چلنے والا رکشہ بنا دیا

آٹو رکشے میں بیٹھنے سے قبل کرائے پر رکشہ ڈرائیور سے بحث ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ’ارے بھائی اِدھر ہی تو جانا ہے‘ کا جواب اکثر ’جناب پٹرول اور گیس کے ریٹ بڑھ گئے ہیں‘ کی صورت میں ملتا ہے اور تھوڑی بحث اور گلے شکوؤں کے بعد عموماً قابل قبول کرائے پر اتفاق ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ آمد و رفت کے لیے تین پہیوں والی گاڑی استعمال کرتے ہیں جسے آٹو رکشہ کہا جاتا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں رکشوں کی مدد سے کئی لوگ اپنی منزل مقصود پر پہنچتے ہیں۔