"

پاکستانی اداکارہ نگہت بٹ 72سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل عرصے کی علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔وہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں، ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا۔اداکار کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلٹ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔