"

ترک صدر کا دورہ پاکستان

ترک صدر رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کے دوران 14 فروری کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر نے بتائی، انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں کوالالمپور سربراہی اجلاس میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یہ دوسری ملاقات ہوگی۔