"

لال مسجدآپریشن: حامدمیر اور مشرف کی ملاقات میں کیا ہوا؟

سنیئر صحافی کے انکشافات اس کو محض اتفاق ہی کہا جاسکتا ہے کہ ایک طرف لال مسجد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور دوسری جانب سنیئر صحافی حامیر میر کا ایک نایاب انٹرویو نشر ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے طویل صحافتی کیریئر کے تاریخی واقعات پر روشنی ڈالی ہے۔ ان واقعات میں ملاعمر سے ملاقات، اسامہ بن لادن کا انٹرویو، لیبیا میں حزب اللہ کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی، غلام اسحاق خان کے ہاتھوں بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی اور کراچی میں قاتلانہ حملہ شامل ہیں۔