"

کرونا وائرس سے بچاو،گھروں میں رہنے والے افراد کے لئے چند اہم احتیاطی تدابیر

گھروں میں رہنے والے افراد کورونا سے بچاؤ کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں دودھ کی تھیلیوں اور برتنوں کو دھو لیں اور دودھ لینے کے بعد ہاتھوں کو بھی صابن سے دھوئیں۔گھروں میں روزانہ آنے والے اخبارات منسوخ کردیں۔ کوریئر اور ڈاک وصول کرنے کیلئے ایک ٹرے مختص کریں، اس میں کوریئر رکھوائیں اور 24 گھنٹے تک اسے مت چھوئیں۔گھروں کے ملازمین اور ڈرائیورز کو چند دن کی چھٹی دے دیں، یقینی بنائیں کے وہ لوگ گھر کے مین دروازوں کو نا چھوئیں، گھر آنے کے بعد انہیں ہاتھ دھونے کا پابند بنائیں اور ڈور بیل کو صاف کریں۔ آن لائن شاپنگ سے گریز کریں۔ گھر لانے کے بعد تمام پھلوں اور سبزیوں کو دھوئیں۔ ٹی وی، اے سی کے ریموٹ، ٹیلی فون اور کی بورڈز سب سے زیادہ وائرس سے آلودہ ہونے والی اشیاء ہیں انہیں دن میں ایک بار سپرٹ پیڈز سے ضرور صاف کریں۔ گھر یا دفتر ہوتے ہوئے کم از کم ہر ایک گھنٹے بعد ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو پرائیویٹ کار میں ماسک پہن کر سفر کریں، پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس بالکل استعما ل نہ کریں۔ جم، سوئمنگ پول اور دیگر ایکسرسائز کی جگہوں سے دور رہیں، جہاں زمین اور فضا بھی آلودہ ہوسکتی ہے۔ بچوں کے ٹیوشن اور قرآن کی کلاسز اور دیگر کوچنگ کلاسز کو کینسل کردیں۔ دفتر، مارکیٹ یا کسی ضروری کام سے گھر واپس آتے ہی تمام کپڑے تبدیل کریں، باہر پہن کر جانے والے کپڑوں کو لانڈری میں دیں اور اپنےہاتھ منہ اور پیروں کو اچھی طرح دھوئیں۔ بڑوں اور بچوں کو پابند بنائیں کہ چہرے پر کسی بھی جگہ ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ بڑی عمر کے افراد کا خاص خیال رکھیں، انہیں گھروں سے باہر نہ جانے دیں، مسجد نماز پڑھنے کی صورت میں اپنی جائے نماز گھر سے ساتھ لے کر جائیں