"

کے اداکار چل بسے MBBSمنا بھائی

منا بھائی MBBSفلم کو اپنی اداکاری سے چار چاند لگانے والے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکار چل بسے ’’الوداع۔۔الوداع ‘‘ 2020بالی وڈ کیلئے ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔۔۔! پے در پے کئی سینئر اداکاروں کی موت نے مداحوں کو آبدیدہ کر دیا اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔ سینئر اداکار وشوا موہن بڈولا انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 84سال تھی اور وہ ممبئی میں چل بسے۔ وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور ابھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکاروشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فلم اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اداکاری کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بھانجے عمران خان جنہوں نے سال 2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اُنہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے جس کی تصدیق عمران خان کے ایک قریبی دوست اکشے اوبرائے نے کی ہے۔اکشے اوبرائے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’بالی ووڈ میں میرے سب سے اچھے دوست عمران خان ہیں، جو اب اداکار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ ‘اداکار کے دوست نے اپنی اور عمران خان کی دوستی سے متعلق کہا کہ ’عمران میرا اتنا قریبی دوست ہے کہ جسے میں صبح 4 بجے اٹھ کر فون کرسکتا ہوں جبکہ ہم دونوں گزشتہ 18 سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور ہم نے اداکاری کی تعلیم بھی ایک ہی اسکول سے حاصل کی۔‘انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے عمران کے اندر ایک بہتر مصنف اور ہدایتکار موجود ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود اپنی فلم کی ہدایتکاری کب کریں گے۔‘عمران خان کے دوست نے مزیدکہا کہ ’میں اپنے دوست پر دباؤ نہیں ڈال رہا ہوں لیکن ایک دوست کی حیثیت سے مجھے لگتا ہے کہ اُنہیں ہدایتکاری کی طرف آنا چاہیے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جب عمران ہدایتکاری کریں گے تو وہ ایک عمدہ فلم بنائیں گے۔‘واضح رہے کہ اداکار عمران خان فلم اسٹار عامر خان کے بھانجے ہیں اُنہوں نے سال 2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ اُن کی آخری فلم 2015 میں آئی تھی جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب رہے۔