"

کیا عروہ اور فرحان نے راہیں جدا کرلیں؟

کیا عروہ اور فرحان نے راہیں جدا کرلیں؟ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے حوالے سے مبینہ طور پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ دونوں نے اختلافات کے باعث راہیں جدا کرلی ہیں۔ پاکستان کے سب سے زیادہ پیارے اور مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر میڈیا انڈسٹری کے مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے تین سال بعد باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجوہات دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ اور متضاد اختلافات بنے ہیں ۔ان دونوں کی جانب سے باضابطہ بیان میں ابھی تک اس خبر سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نامور ٹی وی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی۔دونوں کے نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی اس خبر نے اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ اس خبر کے سامنے آنے کے ساتھ ہی پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہیش ٹیگ ’عروہ حسین‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ مذکورہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے جوڑی کے مداح دُکھ کا اظہار کررہے ہیں، اس سے قبل سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی علیحدگی پر بھی مداحوں کی جانب سے ایسا ہی ردعمل سامنے آیا تھا۔ صارفین عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبر کو سال 2020 کی بدترین خبر قرار دے رہے ہیں۔ 3 سال قبل دھوم دھام سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے عروہ اور فرحان کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس اور شوبز سے متعلق خبریں شیئر کرنے والی ویب سائٹس پر یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے علیحدگی کی افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ خیال رہے کہ ابھی 2 ماہ قبل فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں عروہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔