"

شہزادی حیاکےاپنے برطانوی باڈی گارڈ کے ساتھ تعلقات

شہزادی حیا نے اپنے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے اپنے برطانوی باڈی گارڈ کو £ 1.2 ملین کی ادائیگی کی اور انھیں لگژری تحائف بھی دیئے جس میں انہوں نے اسے £ 12،000 کی گھڑی اور £50,000ونٹیج شاٹگن بھی دی۔ برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل نےدعویٰ کیاہےکہ دبئی کے حکمران شیخ راشید المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیاکےاپنے برطانوی باڈی گارڈ رسل فلاور کے ساتھ تعلقات تھے اوران تعلقات کوخفیہ رکھنے کے لیے شہزادی نے برطانوی باڈی گارڈ کو12لاکھ پائونڈ،قیمتی تحائف اورایک 12سوپائونڈ کی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔برطانوی خبررساں ادارےکے مطابق شہزادی حیاجوکہ دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کی سب سے کم عمراہلیہ ہیں ان کے اپنے برطانوی باڈی گارڈ رسل فلاورسے 2سال تک تعلقات رہے اس دوران شہزادی نے باڈی گارڈ کوقیمتی تحائف دئیے جس میں پچاس ہزارپائونڈ کی ایک شاٹ گن بھی تھی۔جب ان کے تعلقات کادوسرے تین باڈی گارڈ ز کومعلوم ہواتوانہوں نے شہزادی کوبلیک میل کرناشروع کردیاجس کے بعد شہزادی نے ان کامنہ بندکرنے کے لیے ہرباڈی گارڈ کو12لاکھ پائونڈ دئیے۔ان کے اس تعلق کی وجہ سے رسل فلاور کی چارسالہ شادی بھی ختم ہوگئی ۔شہزادی نے شیخ راشد سے اپنی جان چھڑانے کے لیے 2018میں دبئی چھوڑ دیاتھاجس کے بعد وہ لندن میں رہائش پذیرہیں۔ان کے اس تعلق کاذکراس وقت سامنے آیاجب شیخ راشد اورشہزادی حیاکے درمیان برطانوی ہائی کورٹ میں بچوں کی حوالگی کاکیس چل رہاتھاجوشہزادی حیانے جیت لیااوربچوں کوان کے حوالے کردیاگیا۔