"

علی ترین نے آصفہ بھٹو کے لیے خصوصی پیغام بھیج دیا۔

بی بی شہید سے مشابہت ، آصفہ بھٹو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں بینیظیر بھٹو کی بیٹی کی سیاست میں زبردست انٹری، ٹوئٹر صارفین نے بینظیر کا عکس قرار دے دیا، پہلے جلسے میں عوام کے دل جیت لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بنی رہیں، آصفہ بھٹو نے ملتان جلسے سے اپنی سیاسی اننگ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، جلسہ گاہ پہنچے سے پہلے کارکنان سے آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب بھی کیا۔ ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں ۔ ٹوئٹر صارفین نے آصفہ بھٹو اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر لگا کر ان کے درمیان مشابہت کی نشاندہی کی ۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی نے سیاست میں شاندار انٹری کی ہے۔ ساتھ ہی آصفہ بھٹو کی اور بینظیر بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ تقریباََ ایک جیسے لباس میں نظر آ رہی ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مجھے آصفہ بھٹو میں بینظیر بھٹو کا عکس نظر آ رہا ہے‘‘۔ علی ترین بھی آصفہ بھٹو کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو کی دبنگ انٹری سے متاثر ہوگئے۔ علی ترین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔‘ آصفہ بھٹو ملتان ایئرپورٹ سے باہر آئیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہاتھ لہرا کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، جلسہ گاہ پہنچے سے پہلے کارکنان سے آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب بھی کیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ رہے۔ آصفہ بھٹو جلسے میں موجود کارکنوں کو فیس ماسک پہننے کی ہدایات بھی کرتی رہیں۔ آصفہ بھٹو جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل مختلف رہنماؤں کو سنتی رہیں اور تالیاں بجاتی رہیں۔ واضح رہے کہ جلسہ گاہ میں آصفہ بھٹو کارکنان کو ہاتھ ہلا کر ان کی داد سمیٹتی رہیں۔ آصفہ بھٹو اسٹیج پر موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ۔مریم نواز نے آصفہ بھٹو کا ہاتھ پکڑ کے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماوں نے ہاتھ اٹھا کر لوگوں سے داد وصول کی اور شرکاء کو خوب گرمایا۔ تقریر کے دوران آصفہ نے جلسے میں موجود کارکنان کو سلام بھی پیش کیا، آصفہ نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگوائے۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں اپنا آغاز کیا لیکن اب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی باقاعدہ طور پرملتان جلسے سے سیاست میں انٹری ڈال دی ہے۔