"

بختاور بھٹو کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آ گیا ہے۔

بختاور بھٹو کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آ گیا ہے۔ گزشتہ مہینے بختاور بھٹو کی اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر سامنے آگئی، آصف زرداری کی صاحبزادی اور محمود چودھری کی منگنی بلاول ہاوس کراچی میں انجام پائی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے کارڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی شادی ۲۹ جنوری ۲۰۲۱ کو طے پائی ہے۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سی15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے بذریعہ آن لائن منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو ان کے منگیتر محمود چودھری کےہمراہ منگنی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی گئی ہیں۔بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔ خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے۔