غیرقانونی طور پر ایران کے راستے  یورپ جانے والے 104 پاکستانی گرفتار

غیرقانونی طور پر ایران کے راستے  یورپ جانے والے 104 پاکستانی گرفتار

3 days ago.

کوئٹہ ۔  ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 104پاکستانیوں کو یورپ کے حوالے کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پاکستانی باشندے غیر قانونی راستے سے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔گرفتار باشندوں میں سے زیادہ تر کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ باشندوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔لیویز نے باشندوں کو ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ایف آئی اے اس سلسلے میں اپنی کاروائی کرے گی جس کے بعد باشندوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔کچھ روز قبل بھی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر سفر کر نے والے 386پاکستانیوں کوملک بدر کردیا ، لیویز حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی سرحدی فورسز نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنے والی چار خواتین اور دو بچوں سمیت 386پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا۔