09:53 am
روبوٹک کتا پالتو جانوروں اور بچوں کی نگرانی پر مامور

روبوٹک کتا پالتو جانوروں اور بچوں کی نگرانی پر مامور

09:53 am

ٹوکیو(نیو زڈیسک) گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو والدین کو ہر لمحہ فکر رہتی ہے کہ وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو کر گر نہ جائیں یا خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیں، ایسے ہی بچوں کی نگرانی کے لیے ماہرین نے روبوٹک کتا متعارف کروا دیا ہے۔ایبو نامی روبوٹک کتا کیمرے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ سے لیس ہے جو بچوں سمیت گھر کے دیگر افراد اور پالتو جانوروں کی بھی نگرانی کر سکتا ہے۔ یہ کتا پہلے سے سیٹ کی گئی ہدایات
کے مطابق گھر میں گھومتا رہے گا اور گھر والوں کو چیک کرتا رہے گا۔روبوٹ کے مالک کو سمارٹ فون کے ذریعے معلومات موصول ہوتی رہیں گی کہ بچے یا گھر کے دیگر افراد کیا کر رہے ہیں۔ یہ روبوٹ ان افراد کے لیے نہایت فائد مند ہو سکتا ہے جو گھر سے باہر ہوں اور ان کے گھر میں چھوٹے بچے یا معمر افراد موجود ہوں۔ جاپان میں تیار کئے جانے والے اس روبوٹ کی قیمت 3 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں