11:07 am
ویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 لانچ کردیا گیا

ویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 لانچ کردیا گیا

11:07 am

لاہور (نیو زڈیسک) سمارٹ فون کمپنی ویوو نے بیجنگ میں اپنے نئے کانسپٹ فون APEX 2019 کو باضابطہ طور پر متعارف کروادیا۔یہ کمپنی کا پہلا 5G سمارٹ فون ہےجو کہ ڈیزائن کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ اس کا خمدار Waterdrop Glass ڈیزائن، جس میں کوئی سوراخ نہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اسکی سکرین بالکل بیزل لیس ہے، تاکہ صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے۔اس موقع پر ویوو کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ، سپارک نی نے اپنے
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"صارفینکی آسانی اور مستقبل کےڈیزائن کو معیار بناتے ہوئے APEX 2019 کو تخلیق کیا گیا ہے۔ اسکی Super Unibody ساخت، Full-Display فنگر پرنٹ سکینراور دیگر حیران کن فیچرز اسے اس سال کا سب سے منفرد سمارٹ فون بناتے ہیں اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جدت اورمستقبل کی جانب پیش رفت کے حوالے سے ویوو سب سے آگے ہے۔ اس فون کا یونی باڈی ڈیزائن، بیزل کے بغیر سکرین اور ٹچ سنس ٹیکنالوجی جہاں اسے جدت سے آراستہ کرتے ہیں وہیں نئی میگ پورٹ ٹیکنالوجی، سپکیر کے بجائے باڈی ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی اور تمام سکرین پر فنگرپرنٹ سکیننگ جیسے فیچرز پہلی بار کسی فون میں شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں