10:02 am
روزانہ 30منٹ کی ورزش بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ

روزانہ 30منٹ کی ورزش بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ

10:02 am

نیویارک(نیو زڈیسک) جدید دور میں لوگ آرام طلب ہوگئے ہیں جو گھروں اور دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں اس لیے وہ کئی طرح کے امراض کے شکار ہو سکتے ہیں۔اس ضمن میں پہلے یہ خبر آئی تھی کہ روزانہ 8 سے 10 گھنٹے بیٹھے رہنے والے افراد اگر ورزش کریں تب بھی اس نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا تاہم ایک نئی تحقیق سے یہ بات غلط ثابت ہو گئی ہے۔ امریکن جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس 

دانوں نے کہا ہے کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ کرسکتی ہے۔ڈاکٹروں نے اس مشاہدے میں 7999 صحت مند افراد کا مکمل جائزہ لیا جن کی عمریں 45 برس یا اس سے زائد تھیں۔ 2009ء اور 2013ء کے دوران انہیں ہفتے میں کم سے کم چار روز تک سینسر پہننے کا کہا گیا تاکہ ان کی جسمانی مشقت اور ورزش کو نوٹ کیا جاسکے کیوں کہ اس سینسر کا ڈیٹا براہِ راست ماہرین تک پہنچ رہا تھا۔ اس دوران پانچ سال تک ان افراد میں امراض کا ریکارڈ بھی نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے کہا کہ اگر آپ بیٹھے رہتے ہیں اور تیس منٹ کی ہلکی پھلکی ورزش کریں تو اس سے اچانک یا قبل از وقت موت کا خدشہ 17فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اگر یہ ورزش تھوڑی سخت یعنی دوڑ اور سائیکل چلانے والی ہے تو اس قبل از وقت موت کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے یہاں تک کہ ایک سے دو منٹ کی ورزش کا بھی جسم پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں