10:06 am
قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ

قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ

10:06 am

لاہور (نیو زڈیسک) قبض ذیابیطس جیسے مرض کی ایک بڑی علامت ہو سکتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اس کو معمولی نہ سمجھیں۔مسئلے سے جان چھڑانے کیلئے ہم آپ کو قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ بتا تے ہیں۔

 زیتون کا خالص تیل قبض سے نجات کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس کا استعمال نظام انہضام کو حرکت میں لاتا ہے جس کے نتیجے میں آنتوں کی صفائی ہوتی ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے قبض کا عارضہ نہیں ہوتا۔بس ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل صبح نہار منہ استعمال کریں کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ خالی پیٹ بہترین کام کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ درد کش ادویات سمیت آئرن سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی قبض کا سبب بنتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں