لاہور (ویب ڈیسک) ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی وی دیکھنے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اگر ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھنے کا دورانیہ 2 گھنٹے تک بڑھ جائے تو کینسر کا خطرہ 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سائنسی تحقیق میں ٹی وی دیکھنے کے خطرناک نتائج جاری کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے افراد کے ٹی وی دیکھنے سے ان کی آنتوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عالمی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق خ
ود کو متحرک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے اگرچہ اس میں فرد کے وزن اور ورزش کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ماہرین نے تحقیق کی تیاری میں25 سے 42 سال کے 89 ہزار 278 امریکی مرد و خواتین کو شامل کیا۔ یہ تحقیق سنہ 1991ء میں شروع کی گئی جس کے نتائج اب جاری کیے گئے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ معلوم ہوا کہ نوجوانی کی عمر میںآنتوں اور معدے کے کینسر کے 118 کیسز سامنے آئے۔تحقیق سے ملنے والی معلومات سے پتہ چلا کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت ٹی وی چینل کے سامنے بیٹھنے سے آنتوں کے کینسر میں 12 فی صد اضافہ جب کہ ایک گھنٹے سے کم وقت بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں مزید سنگکین انکشافات ہوئے جن کے مطابق خواتین جو زیاہ دیر تک ٹی وی دیکھتی اور تمباکو نوشی کرتی ہیں وہ ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپرین کا بکثرت استعمال، جسمانی ورزش کی کمی اور غیرمنظم خوراک بھی ان میں کینسر اور ذیابیطس کے امراض کا موجب بن سکتے ہیں۔
وفاقی پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
پی ٹی آئی حکومت میں ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا ، علی امین گنڈا پور
جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ ریٹائرمنٹ سے قبل آجائے گا،چیف جسٹس
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیج دیا
پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلاء گردی کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
بھارت کا ابھی نندن پر فلم بنانے کا اعلان، میجر آصف غفور نے منہ تو ڑ جواب دیدیا
انسٹا گرام نے دلخراش مناظر کی روک تھام کیلئے فیچر متعارف کروا دیا
جدید ٹیکنالوجی عوام کیلئے خوشخبری لے آیا ، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے
قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ
دماغ کو جان لیوا ا مراض سے بچانے کیلئے نیند پوری کرنا لازم
روزانہ 30منٹ کی ورزش بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ
چینی درخت سے حاصل شدہ مرکب کینسر سے لڑنے میں مددگار
صرف 30 منٹ کی ورزش سے دن بھر بیٹھے رہنے کے نقصان کا ازالہ
فرائیڈ اور فاسٹ فوڈ توقع سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، تحقیق
عام قسم سے 50 فیصد زائد پروٹین والا چاول تیار
دیواروں کی اوٹ کو ظاہر کرنے والی نئی ٹیکنالوجی
پاکستان میں ’پودوں سے ذیابیطس‘ کےعلاج کی ایشیائی کانفرنس کا آغاز
فیس بک کی واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی
ویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 لانچ کردیا گیا
قیامت کی گھڑی کیا بتا رہی ہے؟
سام سنگ گلیکسی ایس 10 مہنگا ترین فون؟
انسانی فضلے کی منتقلی سے امراضِ معدہ کا علاج ممکن