11:32 am
انسٹا گرام نے دلخراش مناظر کی روک تھام کیلئے فیچر متعارف کروا دیا

انسٹا گرام نے دلخراش مناظر کی روک تھام کیلئے فیچر متعارف کروا دیا

11:32 am

سان فرانسسكو(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے صارفین خصوصا بچوں کے ذہن پر منفی اثرات چھوڑنے والے دلخراش مناظر، خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے ایک برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کے بعد پوسٹ کی شیئرنگ کے بعد نیا فیچر ’حساس اسکرین‘ متعارف کروا دیا ہے۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود کیا۔ اس فیچر سے خون،

 زخم، قتل، خودکشی سمیت دیگر دلخراش مناظر کی تصاویر کو دھندلا کر دیا جائے گا اور صرف خواہش مند صارفین کے بٹن دبانے پر ہی دستیاب ہوں گے۔ پیج پر سکرولنگ کے دوران یہ مناظر سامنے نہیں آ سکیں گے۔نئے فیچر کے تحت ایسی تمام تصاویر کو بھی بلاک کردیا جائے گا جس میں کوئی صارف خود کو نقصان پہنچاتا یا ایسی کوئی ترغیب دیتا ہوا نظر آئے گا تاکہ کم عمر نوجوان منفی اثر لیتے ہوئے خود کو نقصان نہ پہنچالیں، جیسا کہ برطانوی لڑکی کی خودکشی کے واقعہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کا ذمہ دار اس کے والدین نےانسٹاگرام کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مولی نے انسٹاگرام پر موجود ایک شخص کی خودکشی کی تصاویر استعمال کرتے ہوئے اپنی جان لی تھی۔

تازہ ترین خبریں