11:33 am
گلے ملنا قدرتی درد کُش اثرات کا حامل

گلے ملنا قدرتی درد کُش اثرات کا حامل

11:33 am

لاہور (نیو زڈیسک) جب آپ اپنے کسی عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اُسے گرم جوشی سے گلے لگا کر وہ سب کچھ کہہ دیتے ہیں جو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے تو یہ عمل حیران کن طور پر قدرتی درد کُش اثرات کا حامل بن جاتا ہے.ماہرین کے مطابق اچھا محسوس کرنے کا عنصر صرف ہمارے ذہن میں

 نہیں ہوتا، کسی کے ساتھ 20 سیکنڈ سے زائد گلے ملنے سے نہ صرف ہمارے جسم پر علاج جیسا اثر ہوتا ہے بلکہ ذہن پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مختلف تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ گلے ملنے سے ہم صحت مند اور خوش و خرم رہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کا آپس میں میل جول بہت کم ہو گیا ہے، ایسے میں اگر کوئی عزیز آکر آپ سے گلے ملے تو قریبی تعلق کا احساس ہوتا ہے ایک تحقیق کے مطابق گلے ملنا حیرت انگیز طور پر قدرتی درد کش اثرات رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبریں