12:18 pm
فیس بک نے خاموشی سے دلچسپ تبدیلی متعارف کرادی

فیس بک نے خاموشی سے دلچسپ تبدیلی متعارف کرادی

12:18 pm

لاہور (ویب ڈیسک) فیس بک نے حال ہی میں میسنجر ایپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرتے ہوئے اپنی زیادہ توجہ چیٹ پر مرکوز کی اور وعدہ کیا تھا کہ صارفین کے لیے بہت جلد ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا۔اور اب یہ ڈارک موڈ متعارف کرا دیا گیا ہے مگر اس
کو ایکٹیویٹ کرنا اتنا آسان نہیں بلکہ آپ کو چاند کی تلاش کرنا ہوگی۔جی ہاں واقعی اینڈرائیڈ پولیس اور دیگر نے ایک ٹرک دریافت کی ہے جس کی بدولت آپ اپنے فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ کو سیٹنگز میں لاسکتے ہیں۔بس اس کے لیے کسی کو بھی چاہے خود کو ہی کریسنٹ مون کی ایموجی بھیجیں۔جیسے ہی آپ ایسا کریں گے چیٹ ونڈوز میں چاندوں کی بارش ہوجائے گی اور آپ کے سامنے پوپ اپ ونڈو میں آئے گا کہ ڈارک موڈ کو سیٹنگز میں جاکر ایکٹیویٹ کرلیں اس کے بعد پروفائل پیج میں جائیں، جہاں ڈارک موڈ کا آپشن آن کردیں۔فیس بک نے گزشتہ سال مئی میں میسنجر میں ڈارک موڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب جاکر اس پر عملدرآمد ہوا ہے جبکہ اب تک واٹس ایپ میں یہ تبدیلی سامنے نہیں آسکی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں گوگل نے انکشاف کیا تھا کہ ایپس کا ڈارک موڈ اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا