01:24 pm
بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرسکتا ہے

بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرسکتا ہے

01:24 pm

واشنگٹن(نیو زڈیسک)کئی اداروں میں مطالعے اور تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ خاتون کے خون میں بعض پروٹین سے ان میں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔اگرچہ جن ماؤں کے بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہوں ان کے اگلے بچے بھی
قبل ازوقت پیدا ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچے 37 ہفتوں کی مدتِ حمل سے پہلے ہی دنیا میں آجاتے ہیں اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر پری ٹرم یا قبل ازوقت بچوں کی پیدائش خود ماں اور بچے کے لیے خطرہ ہوتی ہے۔ اس طرح پیدا ہونے والے بچے کئی طرح کے خطرات اور صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔امریکا میں جرنل آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں برگھم اینڈ وومن ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ ہونے کے بعد پہلی سہ ماہی میں خون میں تیرتے پانچ مختلف پروٹین کے خردبینی ذرات ازخود وقت سے پہلے پیدائش کی خبر دے سکتے ہیں۔اس پر کام کرنے والے ماہر تھامس مک ایلراتھ کہتے ہیں کہ ہم مریض میں ایسے مارکر دیکھنا چاہتے ہیں جو قبل ازوقت بچوں کی پیدائش کی پیشگوئی کرسکیں اور ایک ماہ کو پہلی سہ ماہی سے آخری مرحلے تک رہنمائی اور علاج میں مدد مل سکے۔ سائنس کی زبان میں انہیں ’سرکیولیٹنگ مائیکروپارٹیکلز‘ سی ایم پی کہا جاتا ہے جو خلیات (سیلز) سے نکلتے رہتے ہیں اور ان میں پروٹین ہوتا ہے۔ اگرچہ انہیں کینسر کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے لیکن اب ان کی افادیت حمل کی پیشگوئی میں بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے ایسے پانچ پروٹین کو ڈھونڈا ہے جو ماں میں بچے کی پیدائش سے وابستہ ہوتے ہیں۔اس کے لیے ماہرین نے قبل ازوقت بچوں کو جنم دینے والی 87 خواتین اور اپنے وقت پر ماں بننے والی 174 خواتین کے خون کے نمونے دیکھے تو معلوم ہوا کہ جن خواتین کے خون میں سی ایم پی کی مقدار زیادہ تھی ان میں بچے کی قبل ازوقت پیدائش کا خطرہ 20 فیصد زیادہ تھا۔سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ خون میں ان بایومارکر کو دیکھ کر زچہ و بچہ کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی