10:00 pm
مریخ پر پانی او ر دیگر معدنیات کی موجودگی کاانکشاف  نئی دریافت نے سرخ سیارے پر زندگی کی نشانیاں بتا دیں

مریخ پر پانی او ر دیگر معدنیات کی موجودگی کاانکشاف نئی دریافت نے سرخ سیارے پر زندگی کی نشانیاں بتا دیں

10:00 pm

پیساڈینا، کیلیفورنیا(آئی این پی) آج سیارہ مریخ سرخ مٹی کا ایک خشک بیاباں صحرا لگتا ہے لیکن جب یہ سیارہ نوعمر تھا تو اس پر پانی کی وافر مقدار تھی ۔ ماہرین نے کہا کہ اس کی سطح اور زمین کے نیچے پانی کی بھرپور مقدار موجود تھی اور آج بھی اس کے آثار موجود ہیں۔یورپی خلائی ایجنسی کے ماہر ڈاکٹر فرانسیسکو سالیس نے کہا کہ پہلے مریخ پر پانی تھا لیکن دھیرے دھیرے وہ اندرونی سطح میں جذب ہوگیا اور زیرمریخ پانی کے بڑے بڑے تالاب بن گئے تھے
۔ ہم نے اپنے مطالعے میں مریخ پر پانی کے آثار کا سراغ لگایا ہے لیکن اس کی مقدار اور کردار پربحث کی جاسکتی ہے۔ اس لحاظ سے ہم نے مریخ پر سطح کے نیچے پانی کی سب سے پہلا ارضیاتی ثبوت فراہم کیا ہے۔ماہرین نے اس کے لیے بہت سے مریخی جہازوں کا ڈیٹا لیا ہے۔ انہوں نے ای ایس اے کے تیارکردہ مارس ایکسپریس اسپیس کرافٹ کے کیمرے، اور ناسا آربٹر پر نصب ہائی رائز کیمرے کی تصاویر کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے مریخ پر بنے دو درجن سے زائد گڑھوں کو بطورِ خاص مطالعہ کیا۔ان گڑھوں کے اندر کے فرش کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اندر کچھ خدوخال اور اشکال بنی ہیں جو پانی کے بہا ئوسے وجو میں آئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں پانی کی بڑی مقدار موجود تھی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آتی گئی۔ماہرین نے مریخی خدوخال کا موازنہ دریائی راستوں اور سمندری مقامات سے کیا ہے ۔ اندازہ ہے کہ اب سے تین سے چار ارب سال قبل پانی کا یہ بھرپور نظام موجود تھا اور جھیلیں باہم ملی ہوئی تھیں۔ اس بنا پر ماہرین متفق ہیں کہ مریخ پر کبھی بھرپور پانی موجود تھا۔لیکن اس دریافت کا فائدہ کیا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ پانی حیات کے لیے بہت ضروری ہے اور اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ شاید مریخ پر زندگی موجود تھی خواہ وہ کسی خردنامئے کی صورت میں ہی موجود رہی تھی اور شاید اب بھی اس کے آثار موجود ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے مریخی گڑھوں میں سے ایسی کچھ معدنیات کے آثار بھی دریافت کئے ہیں جو زمین پر زندگی کے ظہور سے وابستہ رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ پر کبھی زندگی اپنی حالت میں موجود تھی۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ