12:44 pm
بائیں بازو میں درد کی 4 وجوہات

بائیں بازو میں درد کی 4 وجوہات

12:44 pm

لاہور (نیو زڈیسک) اگر آپ کے بائیں بازو میں درد ہو رہا ہے تو اس کی ایک وجہ تشویش (اینگزائٹی) ہو سکتی ہے۔ تشویش سے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے درد ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ دل کا دورہ، انجائنا اور انجری بھی اس درد کی وجہ ہو سکتے ہیں۔
دراصل بائیں بازو کے سُن اور کمزور ہونے اور اس میں درد ہونے کے متعدد جسمانی اور نفسیاتی اسباب ہوتے ہیں۔بائیں بازو میں درد کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تا کہ دل کے دورے کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔ آئیے اس درد کی چاراہم وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔تشویش سے درد پیدا ہو سکتا ہے اور اگر کسی دوسری وجہ سے بائیں بازو میں پہلے سے درد ہو تو تشویش سے یہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ تشویش معمولی سے درد کو بڑھا سکتی ہے۔عام طور پر دل کے دورے کی ابتدائی علامت بائیں بازو میں اچانک درد ہونا ہے جو چند منٹوں میں بڑھ جاتا ہے۔ دل کے دورے کی دیگر علامات یہ ہیں۔سینے کے درمیان دباؤ یا بے چینی، جبڑوں، گردن، کمر یا معدے میں بے چینی، سانسوں میں تیزی، متلی، سر چکرانا اور اچانک ٹھنڈے پسینے آنا۔جب دل کو پوری طرح آکسیجن میسر نہیں آتی تو سینے میں درد ہوتا ہے جسے انجائنا کہتے ہیں۔ انجائنا سے بائیں بازو میں درد ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کندھوں، گردن، کمر یا جبڑوں میں بے چینی ہو سکتی ہے۔ضعفِ معدہ کی شکایت ہو سکتی ہے۔ انجائنا عموماً دل کی شریانوں میں خرابی کی علامت ہوتا ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ہڈی یا بافت میں انجری بائیں بازو میں درد کی وجہ ہو سکتی ہے۔ بائیں بازو یا کندھے کی ہڈی میں فریکچر سے یقینا درد ہوتا ہے، نیز ہڈیوں اور بافتوں کے درمیان پانے جانے والے مائع کی سوزش جسے ’’برسیٹس‘‘ کہتے ہیں، درد پیدا کر سکتی ہے۔کلائی کے نزدیک بازو کے اعصاب پر دباؤ پڑنے سے درد ہو سکتا ہے۔ اس کیفیت کو ’’کارپل ٹنل سینڈروم‘‘ کہتے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کا مرض ’’ہرنیاٹڈ ڈِسک‘‘ بھی وجہ ہو سکتا ہے جس میں معاون ڈسکس پھٹ جاتی ہیں۔کندھوں کی ’’روٹر کف‘‘نامی بافتوں اور ٹینڈنز (ہڈی کو پٹھوں سے جوڑنے والی نسیں) کا پھٹنا اور ٹینڈنز کی سوزش درد پیدا کرتے ہیں۔ اگر بائیں بازو میں اچانک، شدید درد ہو یا اس کے ساتھ سینے میں جکڑن یا دباؤ محسوس ہو تو کسی انتظار کے بغیر علاج کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا