09:39 pm
کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے سستا  اور سب سے مہنگا موبائل انٹر نیٹ  کن ممالک میں ہے، پاکستان کس نمبر پر ہے

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے سستا اور سب سے مہنگا موبائل انٹر نیٹ کن ممالک میں ہے، پاکستان کس نمبر پر ہے

09:39 pm

نئی دہلی(آئی این پی)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا پیکج فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل ہیں جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے مختلف ملکوں میں فراہم کیے جا رہے ڈیٹا پیکج کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل انٹرنیٹ پیکج فراہم کر رہا ہے۔بھارت میں ایک جی بی موبائل ڈیٹا 0.26 ڈالر کا ہے جبکہ برطانیہ میں ایک جی بی کے عوض 6.66ڈالر کا ریٹ ہے
۔اس سلسلے میں امریکا میں ریٹ انتہائی زیادہ ہیں جہاں اتنا ہی موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے آپ کو 12.37ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں کرغزستان دوسرے نمبر پر موجود ہے جو اپنے صارفین کو 0.27 ڈالر کے عوض ایک جی بی انٹرنیٹ فراہم کررہا ہے جبک تیسرے نمبر پر موجود کازقستان کے عوام کو یہ سہولت 0.49ڈالر کے عوض میسر ہے۔اس سلسلے میں 230 ملکوں سے تفصیلات گزشتہ سال حاصل کی گئی تھیں جس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا موبائل انٹرنیٹ زمبابوے میں ہے جہاں ایک جی بی موبائل ڈیٹا کے لیے 75.20ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔جہاں یورپ کے اکثر ملکوں میں قیمتیں کہیں زیادہ ہیں وہیں فن لینڈ اس معاملے میں سب پر بازی لے گیا جہاں ایک جی بی انٹرنیٹ محض 1.16ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کی بات کی جائے تو عالمی سطح پر سستے ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا 33واں نمبر ہے جہاں صارفین ایک جی بی انٹرنیٹ کے لیے اوسطا 1.85ڈالر ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ میں 58پلانز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا گیا کہ پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ 0.29ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ سب سے مہنگے موبائل انٹرنیٹ کے لیے صارفین 7.15ڈالر تک بھی ادا کر رہے ہیں۔اس فہرست میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایران سمیت اکثر ایشیائی ممالک پاکستان سے آگے ہیں۔ساتویں نمبر پر موجود سری لنکا میں 0.78ڈالر، بنگلہ دیش 0.99ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 13ویں نمبر، میانمار 0.87ڈالر کے ساتھ نویں نمبر، ایران 1.28ڈالر کے ساتھ 19ویں نمبر اور افغانستان 1.60ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 26ویں نمبر پر موجود ہے۔جہاں ایک طرف ایشیائی مارکیٹ میں کم ریٹ دیکھنے کو ملے وہیں حیران کن طور پر ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے تصور کیے جانے والے ملک چین، جاپان اور کوریا میں موبائل انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا