04:02 pm
سندھ کے 4 کروڑ 70 لاکھ افراد کیلئے سرکاری اسپتالوں میں صرف 17 ہزار بستر

سندھ کے 4 کروڑ 70 لاکھ افراد کیلئے سرکاری اسپتالوں میں صرف 17 ہزار بستر

04:02 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد17ہزار ہے جبکہ حالیہ مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی 4کروڑ70لاکھ ہے۔ صوبے کی آبادی کے لحاظ سے کراچی سمیت صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد17ہزار ہے، سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد 20 سال پرانی ہے جبکہ حالیہ مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی 4کروڑ70لاکھ ہے۔محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی تعداد15ہزار اور پیرا میڈیکل
عملہ 30ہزار سے زائد ہے جو آبادی کے تناسب سے بہت کم ہیں،سندھ میں قدرتی یا ناگہانی آفت کی صورت میں سرکاری اسپتالوں میں آبادی کے لحاظ سے انتہائی محدود بستراورمحدود سہولتیں دستیاب ہیں صوبے میں ایمرجنسی ہونے کی صورت میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اوربستروں کی تعداد میں غیرمساوی اورمنصفانہ ہے جبکہ20کروڑ آبادی والے ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ43ہزار ہے اس میں سے نصف تعداد بیرون ملک میں مقیم ہیں۔اسی طرح پاکستان نرسنگ کونسل میں رجسٹرڈ نرسوںکی تعداد 35ہزار، 29 ہزار مڈوائف رجسٹرڈ ہیں، ہیلتھ کیئرکمیشن کے چیئرمین پروفسیسر ٹیپوسلطان نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملک بھرمیں آبادی کے تناسب سے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، بستروں، نرسنگ اور پیرا میڈیکل عملے کی تعداد حیرت انگیز طورپربہت کم ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے957مریضوں پر ایک ڈاکٹرکی سہولت ہے جبکہ 9ہزار730مریضوں پر ایک ڈینٹل سرجن کی سہولت دستیاب ہے اسی طرح ڈاکٹروں اورنرسوںکا تناسب بھی غیرمساوی ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ43ہزار ڈاکٹررجسٹرڈ ہیں لیکن ان میں سے نصف ڈاکٹروں کی تعداد بیرون ممالک پریکٹس کررہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ڈاکٹروںک ی شدید قلت ہوگئی ہے۔پروفیسر ٹیپوسلطان کاکہنا تھا کہ سندھ میں پہلی بار سرکاری ونجی اسپتالوںکی رجسٹریشن، بستروں، ڈاکٹروںکی تعدادکا سروے شروع کردیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں، لیبارٹریوں، تشخیصی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولتوںکابھی سروے شروع کیاگیا ہے۔دریں اثنا محکمہ صحت سندھ میں ڈاکٹروںکی 2ہزار اسامیاں خالی ہیں، سندھ کے اسپتالوں میں مریضوںکے مقابلے میں بستروںکی تعداد بہت کم ہے، کراچی سمیت صوبے کی آبادی پونے 5کروڑ کے لحاظ سے سرکاری اسپتالوں میں بستروںکی تعداد مجموعی طور پر 17ہزارہے۔محکمہ صحت کے ماتحت صوبے کے7ٹیچنگ اسپتال ہیں، ان میں کراچی میں سول اسپتال میں1800بستر، جناح اسپتال میں1700بستر، قومی ادارہ امراض اطفال میں 800بستر، لیاری اسپتال میں500 بستر، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں750بستر، ایس آئی یوٹی میں500 بستر، حیدرآباد لمس اسپتال میں1400بستر، نواب شاہ کے بے نظیر آباد اسپتال میں1000بستر، لاڑکانہ کے بے نظیر بھٹویونیورسٹی واسپتال میں 1400بستر، خیرپوراسپتال میں500بستر، غلام مہرمیڈیکل کالج واسپتال میں800بستر موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں