01:41 pm
اگر آپ بھی ذیابیطس کا شکار ہیں تو روزانہ مٹھی بھر اس چیز کا استعمال عادت بنالیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ مٹھی بھر گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور پستہ کھانا ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں ان سچورٹیڈ فیٹی ایسڈ، فائبر، وٹامن ای اور فولیٹ کے ساتھ کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشم سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج وغیرہ سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا
کہ اس سے پہلے بادام، پستہ اور اخروٹ جیسی گریوں کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کی دل کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔اس تحقیق کے دوران 16 ہزار سے زائد ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار مردوں اور خواتین سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں جانا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر شریانوں سے جڑے امراض اموات اور معذوری کا باعث بننے والی سب سے بڑی وجہ ہیں۔اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ مٹھی بھر گریاں کھانا ان مریضوں کی شریانوں کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے اور سنگین امراض سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کسی بھی عمر میں گریوں کا غذا میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چاہے آپ ذیابیطس کے شکار ہوں یا نہیں، اچھا طرز زندگی اچھی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ 15 فیصد جبکہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!