02:19 pm
پھوار کی شکل میں ناک سے لی جانے والی، ڈپریشن کی نئی دوا

پھوار کی شکل میں ناک سے لی جانے والی، ڈپریشن کی نئی دوا

02:19 pm

نیویارک سٹی(نیوز ڈیسک) امریک فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ڈپریشن دور کرنے والی ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جسے کھایا نہیں جاسکتا بلکہ یہ ناک کی پھوار (اسپرے) ہے جو براہِ راست دماغ میں جاکر اپنا اثر دکھاتی ہے۔اسپرے ایسے مریضوں
کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہیں ہوپاتے اور اس دوا کی تیاری کے لیے دس سال مسلسل تحقیق کی گئی ہے جو دماغ پر ایک خاص انداز سے اثرانداز ہوتی ہے۔کیٹامائن پر مبنی اس دوا کو ایسکیٹامائن کا نام دیا گیا ہے اور مریض سمیت ڈاکٹروں کو بھی اس کا انتظار ہے تاکہ مریضوں پر اس کے نتائج دیکھے جاسکیں۔ خیال رہے کہ کیٹامائن مرکب آپریشن کے لیے بے ہوش کرنے والی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اسی بنا پر یہ اسپرے فوری طور پر دماغ پر اثر کرکے مریض کو دماغی افسردگی اور تناؤ سے نجات دلاسکے گا۔ڈاکٹروں کے مطابق ایسکیٹامائن ایسے مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہیں ہوتے بلکہ علاج کے باوجود ڈپریشن کے بھنور میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔تاہم اس دوا کے ڈبے پر ایف ڈی اے کا سخت ترین انتباہ درج ہے جسے ’بلیک باکس وارننگ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسپرے استعمال کرنے والا غنودگی، نشے والی کیفیت، توجہ کی کمی، فیصلے اور سوچنے میں دقت کا شکار ہوسکتا ہے۔ اسی بنا پر ایسکیٹامائن استعمال کرنے والے شخص سے کہا گیا ہے کہ وہ اسے استعمال کرنے کے بعد دو گھنٹے تک کسی کی نگرانی میں رہیں یا کوئی ان کا خیال ضرور رکھے۔ دوسری جانب سند یافتہ ڈاکٹر یا کلینک ہی یہ دوا استعمال کروائے گا اور یہ دوا مریض کو نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین