09:27 pm
حکومت اور اعلیٰ شخصیات کی تضحیک اور آن لائن جھوٹی خبر چلانا جرم قرار

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں حکومت اور اعلیٰ شخصیات کی تضحیک اور آن لائن جھوٹی خبر چلانے کو جرم قرار دینے کے لیے 2 بلز ایوان زیریں نے منظور کر لیے۔امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق ماسکو میں روس کے ایوان زیریں نے حکومتی تضحیک اور جھوٹی خبر چلانے کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق 2 بلز منظور کیے۔روس کے ایوان زیریں میں پیش کیے جانے والے بلز بھاری اکثریت سے منظور ہوئے۔پہلے بل کے مطابق حکومت، اس کی علامات اور حکومتی باڈی کی تضحیک آمیز تصاویر یا ویڈیو آن لائن شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا
جبکہ ایک شخص کی جانب سے یہ حرکت دوبارہ کیے جانے پر اسے 15 روز تک قید کی سزا بھی دی جائےگی۔اس کے علاوہ ایوان زیریں میں ایک اور بل بھی منظور کیا گیا جس میں آن لائن میڈیا میں جھوٹی خبر شائع کرنے کو غیر قانونی فعل قرار دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کی صحت اور ان کی سیکیورٹی کا خیال رکھنا ہے۔مذکورہ بلز کو ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن اس پر اپنے دستخط کرکے اسے باقاعدہ قانون کی شکل دے دیں گے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور اس کا مقصد لوگوں کو کنٹرول کرنا ہے۔تاہم روسی قانون سازوں کا ماننا ہے کہ ہمیں ایسے ’جھوٹ‘ سے مقابلہ کرنے کی ضروت ہے جو انقلاب اور جنگوں کی جانب لے جاتے ہیں۔کچھ روسی قانون سازوں کا ماننا ہے کہ یہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی نامکمل قانون سازی ہے۔

تازہ ترین خبریں

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا