02:33 pm
پاکستان میں فالج کے 22 فیصد مریض ہلاک یا معذور ہوجاتے ہیں

پاکستان میں فالج کے 22 فیصد مریض ہلاک یا معذور ہوجاتے ہیں

02:33 pm

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں فالج کے حملے کا شکار ہونے والے کم ازکم 22 فیصد افراد یا تو موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر معذور ہوجاتے ہیں۔جامعہ کراچی میں منعقدہ دماغی امراض کی انتہائی نگہداشت کے دوروزہ کورس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دماغی حادثات بالخصوص فالج کے شکار مریضوں کے علاج کی نامناسب سہولیات ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے ملک بھر میں فالج، حرام مغز کے امراض، دماغی رسولیوں اور دماغی چوٹ کے
آئی سی یو اور مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں اِن جان لیوا دماغی کیفیات کا علاج اور مریضوں کی نگہداشت کی جاسکے۔جامعہ کراچی میں واقع ڈاکٹر پنجوانی مرکز برائے سالماتی ادویہ اور تحقیق (پی سی ایم ڈی) کے زیرِ اہتمام دو روزہ ’نیورو کریٹکل کیئر ٹیچنگ کورس 2019‘ منعقد ہوا۔ اس کا افتتاح آئی سی سی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کیا۔ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ٹیچنگ کورس کا افتتاح کیا، کورس کا اختتام جمعہ کی شام اختتامی تقریب سے ہوا۔ کورس میں آسٹریا کے معروف ماہرین سمیت یونیورسٹی انسبرک کے پروفیسر ڈاکٹر ایرک شمیز ہارڈ اور ڈاکٹر ریمنڈ ہیلبک نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے ڈاکٹر سید طارق معین نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دماغی ماہرین کی تربیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی جان بچائی جاسکے اور ان کا علاج کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایرک شمیز ہارڈ نے کہا کہ فالج، برین ہیمریج، دماغی صدمات اور چوٹ، دماغ میں آکسیجن کی کمی بیشی، کھوپڑی کے اندر دباؤ یا پریشر اور دیگر امراض ایسے ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔اس کورس میں پورے ملک سے 40 کے قریب ماہرین نے شرکت کی جن میں نیورو لوجسٹ، دماغی سرجن اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل تھے جبکہ طب کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی اس کورس میں موجود تھی۔ تمام شرکا نے اس اہم کورس کو انتہائی پیشہ ورانہ اور مفید قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔