01:12 pm
بچےکی پیدائش کے بعد مائوں کے جھڑتےبالوںکاقدرتی علاج، یہ معلومات ہر ماں کیلئے جاننا ضروری ہے

بچےکی پیدائش کے بعد مائوں کے جھڑتےبالوںکاقدرتی علاج، یہ معلومات ہر ماں کیلئے جاننا ضروری ہے

01:12 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ زندگی میں آنے والی اس خوشگوار تبدیلی کے ساتھ جہاں خود کو ڈھالنا بہت ضروری ہے وہیں اپنا خیال رکھنا ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔ زیادہ تر نئی مائیں حمل کے مرحلے کے بعد اپنی جلد پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں اور گرتے بالوں کا بھی خیال نہیں رکھتیں۔دراصل جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماؤں میں اسٹروجن میں کمی ہونے لگتی ہے اور اسی لیے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو ایسے 5 طریقے بتائیں گے جو گرتے بالوں کی شکایت دُور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔انڈے کی سفیدی:اپنے سر میں انڈے کی سفیدی میں 3 چمچ زیتون کا تیل ملا کر لگائیں۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنگ ٹریٹمنٹ ہے، اس مکسچر سے آپ کے بال نہ صرف نرم و ملائم ہوں گے
بلکہ اس سے بالوں کی بہتر نشو و نما بھی ہوگی۔میتھی دانہ:اگر یہ کہا جائے کہ میتھی دانہ گرتے بالوں کے لیے ایک جادوئی چیز ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ میتھی دانوں کو پوری رات کے لیے پانی میں بھگو دیجیے اور اگلے دن اس پانی کو سر اور بالوں پر لگائیں اور 2 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیجیے۔ اس پانی سے نہ صرف آپ کے بالوں کی صحت بہتر ہوگی بلکہ خشکی بھی ختم ہوجاتی ہے۔دہی:دہی بالوں کے لیے ایک بہترین ٹانک اور کنڈیشنر ہے۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اسے سر پر لگائیے اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیجیے اور پھر کمال دیکھیے۔ناریل کا دودھ:ناریل کے تیل سے تو سب واقف ہیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم کئی لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اگر ناریل کے دودھ کو باقاعدگی کے ساتھ سر اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہ صرف گرتے بالوں میں کمی آتی ہے بلکہ بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔بھنگرہ:False daisy یا بھنگرہ آپ کو آس پاس کی نرسری یا گارڈن سے مل سکتی ہے۔بھنگرہ کے مٹھی بھر پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیجیے اس کے بعد یا تو اسے سیدھا بالوں میں لگائیے یا پھر دودھ میں ملا کر لگائیے، دونوں میں سے چاہے کوئی بھی طریقہ اپنائیں، اثر کمال کا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ  کی زیارت نصیب ہوئی۔۔ ایمان افروز واقعہ

وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔۔ ایمان افروز واقعہ

یہ ایک بات بولنے والی بیوی ضرور بربا د ہوتی ہے؟شوہر سے یہ بات کبھی مت کرنا

یہ ایک بات بولنے والی بیوی ضرور بربا د ہوتی ہے؟شوہر سے یہ بات کبھی مت کرنا

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا