01:12 pm
پیٹ کے کئی مسائل کا حل صرف اس سبزی میں!

پیٹ کے کئی مسائل کا حل صرف اس سبزی میں!

01:12 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔اسے خام کھائیں یا کھانے میں ملا کر استعمال کریں جبکہ اچار کی صورت میں بھی یہ طبی لحاظ سے فائدہ مند ہوتی ہے۔یہاں ادرک کے کچھ ایسے ہی فوائد بتائے جارہے ہیں۔متلی کی کیفیت کم کرے:ادرک کا ایک سب سے بڑا فائدہ متلی کی شکایت میں کمی لانا ہے، ادرک کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہے، اس کے لیے ایک انچ ادرک کو ایک سے دو کپ گرم پانی میں 10 منٹ تک ملا رہنے دیں، جس کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔بدہضمی کے لیے بھی فائدہ مند:پیٹ خراب ہوگیا ہے؟ تو ادرک کو چبا کر دیکھیں، یہ معدے کو موثر طریقے سے خالی کرکے اس شکایت پر قابو پاتی ہے۔ادرک ورم کش ہے:طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔
اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔پیٹ میں گیس کا خاتمہ:اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف:اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے:بیماری کی صورت میں ادرک کی چائے پینے کا کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناکر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور:یہ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں موجود مضر صحت پروٹین کے اجزاء سے ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال