08:13 am
ہر گھر میں موجود تین سستی چیزوں سے بننے والامشروب بہت تیزی سے پیٹ کی چربی گھلادیتا ہے

ہر گھر میں موجود تین سستی چیزوں سے بننے والامشروب بہت تیزی سے پیٹ کی چربی گھلادیتا ہے

08:13 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ جسمانی وزن اور توند سے نجات چاہتے ہیں تو کچن میں موجود 3 چیزوں سے بننے والا مزیدار مشروب اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یقیناً توند سے نجات آسان نہیں مگر یہ مشروب بہت تیزی سے چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ کام راتوں رات نہیں ہوتا، اس کے لیے اپنی غذا پر نظر رکھنے کے ساتھ ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر چند غذائی عادات طویل المعیاد بنیادوں پر موٹاپے کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔اگر آپ توند سے نجات چاہتے ہیں تو اس کے لیے پروٹین کی اہمیت جاننا ضروری ہوتا ہے۔
پروٹین ایسا جز ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔پروٹین سے بھرپور مشروب روزانہ پینا توند کی چربی گھلانے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے اجزا لگ بھگ ہر کچن میں ہی موجود ہوتے ہیں۔اجزا:تخ ملنگا،لیموں،شہد،طریقہ کار:تخ ملنگا کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں جو نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور اچھا نظام ہاضمہ موٹاپے سے نجات کے لیے موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے، اسی طرح اس میں موجود فائبر آنتوں کے افعال بہتر کرتا ہے جبکہ بلڈشوگر لیول کو بھی مستحکم کرتا ہے۔اس مشروب کو بنانے کے لیے آدھا چائے کا چمچ تخ ملنگا، ایک یا ڈیڑھ کپ پانی، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق لیں۔سب سے پہلے ایک برگن میں پانی ڈالیں اور پھر اس میں تخ ملنگا کا اضافہ کرکے اسے 30 سے 45 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں، جس دوران تخ ملنگا کے بیج جیل جیسے ہوجائیں گے۔اس کے بعد شہد اور لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے ان اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس میں تھوڑا سا پانی مزید ڈال لیں اور پھر اس کو پی لیں۔

تازہ ترین خبریں