09:53 pm
کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے سستا اور سب سے مہنگا موبائل انٹر نیٹ کن ممالک میں ہے، پاکستان کس نمبر پر ہے

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے سستا اور سب سے مہنگا موبائل انٹر نیٹ کن ممالک میں ہے، پاکستان کس نمبر پر ہے

09:53 pm

نئی دہلی(آئی این پی)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا پیکج فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل ہیں جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے مختلف ملکوں میں فراہم کیے جا رہے ڈیٹا پیکج کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل انٹرنیٹ پیکج فراہم کر رہا ہے۔بھارت میں ایک جی بی موبائل ڈیٹا 0.26 ڈالر کا ہے جبکہ برطانیہ میں ایک جی بی کے عوض 6.66ڈالر کا ریٹ ہے۔اس سلسلے میں امریکا میں ریٹ انتہائی زیادہ ہیں جہاں اتنا ہی موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے آپ کو 12.37ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے
۔سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں کرغزستان دوسرے نمبر پر موجود ہے جو اپنے صارفین کو 0.27 ڈالر کے عوض ایک جی بی انٹرنیٹ فراہم کررہا ہے جبک تیسرے نمبر پر موجود کازقستان کے عوام کو یہ سہولت 0.49ڈالر کے عوض میسر ہے۔اس سلسلے میں 230 ملکوں سے تفصیلات گزشتہ سال حاصل کی گئی تھیں جس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا موبائل انٹرنیٹ زمبابوے میں ہے جہاں ایک جی بی موبائل ڈیٹا کے لیے 75.20ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔جہاں یورپ کے اکثر ملکوں میں قیمتیں کہیں زیادہ ہیں وہیں فن لینڈ اس معاملے میں سب پر بازی لے گیا جہاں ایک جی بی انٹرنیٹ محض 1.16ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کی بات کی جائے تو عالمی سطح پر سستے ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا 33واں نمبر ہے جہاں صارفین ایک جی بی انٹرنیٹ کے لیے اوسطا 1.85ڈالر ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ میں 58پلانز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا گیا کہ پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ 0.29ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ سب سے مہنگے موبائل انٹرنیٹ کے لیے صارفین 7.15ڈالر تک بھی ادا کر رہے ہیں۔اس فہرست میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایران سمیت اکثر ایشیائی ممالک پاکستان سے آگے ہیں۔ساتویں نمبر پر موجود سری لنکا میں 0.78ڈالر، بنگلہ دیش 0.99ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 13ویں نمبر، میانمار 0.87ڈالر کے ساتھ نویں نمبر، ایران 1.28ڈالر کے ساتھ 19ویں نمبر اور افغانستان 1.60ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 26ویں نمبر پر موجود ہے۔جہاں ایک طرف ایشیائی مارکیٹ میں کم ریٹ دیکھنے کو ملے وہیں حیران کن طور پر ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے تصور کیے جانے والے ملک چین، جاپان اور کوریا میں موبائل انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں 

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں