12:47 pm
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے

ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے

12:47 pm

واشنگٹن(نیو زڈیسک) ہسپتالوں میں ٹیکہ لگانے سے قبل جلد کو خاص جراثیم کش محلول سے صاف کیا جاتا ہے۔ لیکن اب سوئی کے اوپر پالیمر کی ایسی جراثیم کش پرت چڑھائی گئی ہے جو مریض کو جراثیم سے پاک رکھتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہسپتال ان گنت انفیکشن کا گڑھ ہوتے ہیں ۔ بیکٹیریا اور جراثیم کی ایک بڑی وجہ کینولا اور ٹیکے کی سوئیاں ہوتی ہیں جس سے جراثیم پھیلتے ہیں ۔ اگر یہ جراثیم خون میں چلے جائیں تو اس سے جان لیوا صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔اسی بنا پرروڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کے ماہرین نے سوئی پر چڑھانے والی اسی سوئی بنائی ہے جس میں جراثیم جمع نہیں ہوتے اور ساتھ میں
یہ جلد کے جراثیم سے بھی مزاحمت رکھتی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے اینٹی بیکٹیریا دوا ’ اورانوفِن‘ محلول میں پولی یوراتھین کو گھول کر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پلاسٹک کی نلکیوں (کیٹے تھر) اور سوئیوں کو اس محلول میں ڈبویا گیا۔ تھوڑی دیر میں مائع بخارات بن کر اُڑ جاتا ہے اور آپریشن میں استعمال ہونے والے تاروں اور نلکیوں پر پالیمر کی ایک باریک پرت چڑھ جاتی ہے۔ اس طرح تاروں اور نلکیوں کے کنارے اور کونوں پر جراثیم جمع نہیں ہوپاتے اور یوں اس سے مریض کے متاثرہ ہونے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔اس میں سارا کمال جراثیم کش پالیمر کی باریک پرت کا ہے جسے ایک 500 فیصد بھی کھینچا جائے تو وہ ٹوٹتی اور خراب نہیں ہوتی۔ ماہرین نے ایک تار پر جراثیم کش پالیمر چڑھایا اور اسے تجربہ گاہ میں ایک طاقتور محلول میں رکھا جس میں ایم آر ایس اے جیسا خطرناک جرثومہ بھرا تھا۔ اس محلول میں نلکی یا تار کو 26 دن رکھا گیا اور وہ مسلسل اورانوفن خارج کرکے جراثیم کو پاس آنے سے روکتی رہی۔مزید ٹٰیسٹ سے معلوم ہوا کہ ’اورانوفن‘ انسان کے لیے کسی بھی طرح نقصاندہ نہیں اور نہ ہی خلیات (سیلز) کو متاثر کرتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ آپریشن میں استعمال ہونے والے تاروں اور نلکیوں کو جراثیم سے دور رکھنے کا بہترین طریقہ ہے جس سے لاتعداد جانیں بھی بچائی جاسکیں گی

تازہ ترین خبریں

صارفین کی عمر جاننے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا طریقہ اپنا لیا

صارفین کی عمر جاننے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا طریقہ اپنا لیا

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی