08:02 am
قیلولہ فرمائیے، بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے

قیلولہ فرمائیے، بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے

08:02 am

واشنگٹن (نیو زڈیسک) دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں سونے والے افراد کا بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں، اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں
سونے والے افراد کا بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اور اس کے دیگر خوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اسی لئے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد دوپہر کی نیند ضرور لیں۔ ماہرین نے امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے 68 ویں اجلاس میں انکشاف کیا کہ قیلولہ کرنے والے افراد کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور اس طرح وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔امریکہ میں منعقدہ اجلاس میں یونانی ماہرِ قلب ڈاکٹر مینولس کلاسٹریٹس نے کہا کہ دن میں چند منٹوں کی نیند سے بلڈ پریشر میں 3 سے 5 یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے اور اگر دوا کھا کر قیلولہ کیا جائے تو یہ شرح 5 سے 7 یونٹ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد قیلولہ کا فائدہ پورے دن بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر میں اوسط پانچ درجے کی کمی پورا دن برقرار رہتی ہے تاہم ان کا مشورہ ہے کہ بہتر نتائج کیلئے دوپہر میں 30 سے 60 منٹ کی نیند بہتر رہے گی۔

تازہ ترین خبریں