10:42 am
درآمد ی موبائل فونز پر کتنے ہزار ریگو لیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی ؟ نئی حکومت اور مہنگائی بم گرا دیا گیا

درآمد ی موبائل فونز پر کتنے ہزار ریگو لیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی ؟ نئی حکومت اور مہنگائی بم گرا دیا گیا

10:42 am

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت خزانہ نے مجریہ ایکٹ 2019کے تحت نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر پابندی ختم کر دی،اب مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کو نان فائلرز خریداور فروخت کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر مجربہ 2019ء کی دوسری ترمیم کے ذریعے نان فائلرز سے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے بارے میں پابندی اٹھا لی ہے، اس بارے میں کہا گیا ہے کہ اب مقامی طور پربنائی جانے والی گاڑیوں کو نان فائلرز خرید بھی سکتے ہیں اور فروخت بھی کر سکتے ہیں لیکن اس بارے میں انہیں انکم ٹیکس میں ادائیگی پہلے کرنا ہو گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 850سی سی کا ٹیکس 7500سے بڑھا کر15ہزار روپے کر دیا گیا،851سی سی سے 1000سی سی تک کا ٹیکس 15ہزار سے بڑھا کر 37500کر دیا گیا،1001سی سی سے 1300سی سی کا ٹیکس 25ہزار سے بڑھا کر 60ہزار روپے کر دیا گیا ہے،1301سی سی سے 1600سی سی کا ٹیکس 50ہزار سے بڑھا کرایک لاکھ50ہزار کر دیا گیا،1601سی سی سے 1800سی سی کا ٹیکس 75ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ25ہزار کر دیا گیا،1801سی سی سے 2000سی سی کا ٹیکس ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کر دیا گیا،2001سی سی سے 2500سی سی تک کا ٹیکس ایک لاکھ 50ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ50ہزار کر دیا گیا،2501سی سی سے 3000سی سی کا ٹیکس 2لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ روپے کر دیا گیاجبکہ 3000سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کا ٹیکس 2لاکھ50ہزار سے بڑھا کر 6لاکھ 75ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں