03:53 pm
گرمیوں میں بھی مالٹے کا جوس فائدہ مند ہے؟

گرمیوں میں بھی مالٹے کا جوس فائدہ مند ہے؟

03:53 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کینو یا مالٹا موسم سرما کا ایک بے حد پسندیدہ پھل ہے جو ہمارے ہاں بکثرت پایا جاتا ہے اور اسی تناسب سے استعمال بھی ہوتا ہے۔ یہ صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں۔ مالٹایا جسے کینو بھی کہا جاتا ہے اسے ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں شوق سے کھاتے ہیں اور یہ تمام لوگوں کے لیے یکساں مفید بھی ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق مالٹے
کا جوس ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ یہ دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے، معدے کو قوت دیتا ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مالٹےکی خصوصیات میں طبیعت میں چستی اور فرحت پیدا کرنا بھی شامل ہے۔شدت گرمی میں اس کے استعمال کا مشورہ اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ گرمی سے تسکین دیتا ہے اور موسمی شدتوں سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حدت اور گرمی کم کرنے کے لیےیہ قدرتی ٹانک ہے۔ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ مالٹے میں مٹھاس کم ہوتی ہے اسی لیے وہ ذیابیطس (شوگر ) کے مریضوں کو مالٹے کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ مالٹے کا جوس موٹاپے سے نجات پانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس مالٹے کا جوس پینے والوں میں 25فیصد تک فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔گزشتہ دنوں ہالینڈ میں ’نیدر لینڈ نیشنل انسٹیٹوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ اینوارمینٹ ‘ کے تحت ایک سروے کیا گیا تھا جس میں 35ہزار افراد کے پچھلے 15سالوں کا ریکارڈ لیا گیا اور 20سے 70 سال تک کے35ہزار کے قریب مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتائج طبی جریدے میں شائع ہوئے جس میں محققین کا کہنا تھا کہ خالص مالٹے کا جوس پینا فالج سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اگر ہفتے میں 8مرتبہ یعنی روزانہ مالٹے کا جوس پی لیا جائے تو فالج کا خطرہ 25فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ مالٹے کا جوس دل کے امراض کے خطرے کو بھی دور کرتا ہے۔ مالٹے کا جوس پینے کی عادت خون کے شریانوں کے امراض کا خطرہ بھی 12سے 13فیصد تک کم کردیتی ہے۔طبی ٹیم نے مزید دریافت کیا کہ مالٹے کے جوس پینے کے ساتھ ساتھ اسے ثابت کھانا بھی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں