08:21 am
ہلکی آنچ پر کھانا پکاتے ہوئے خاتون کی ایک غلطی نے اس کا پیٹ خراب کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے ہلکی آنچ پر کھانا پکاتے ہوئے ایک ایسی غلطی کر دی کہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کو بھی زہرخورانی کرا بیٹھی۔ دی مرر کے مطابق عینی سلیوان نامی اس خاتون کو بینز (Beans)پکانے کی ایک نئی ترکیب ملی جس کے تحت اسے کئی گھنٹے لیے بینز کو ہلکی آنچ پر پکانا تھا۔ ترکیب کے مطابق عینی نے بینز کو پہلے دو گھنٹے کے لیے بھگو کر بھی رکھا اور پھر 7گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکاتی رہی لیکن جب اس نے کھولے تو بینز ابھی سخت تھے اور ان کا سائز بھی نہیں بڑھا تھا لیکن عینی نے انہیں پکا ہوا سمجھ کر خود بھی کھا لیا
اور اپنے شوہر کو بھی کھلا دیئے۔یہ بینز کھانے کی دیر تھی کہ دونوں کی حالت بگڑ گئی۔ انہیں قے آنے لگی اور ان کا پیٹ خراب ہو گیا۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے بتایا کہ انہیں ڈائریا ہو گیا ہے۔ جب ڈاکٹر نے ان سے کھانے کے بارے میں پوچھا اور عینی نے تفصیل بتائی تو ڈاکٹر نے ڈائریا کی وجہ بھانپ لی۔ اس نے بتایا کہ ”بینز ابھی کچے تھے اور کھانے کے قابل نہیں ہوئے تھے۔تاہم کچھ نرم ہو گئے تھے۔ ایسی حالت میں ان میں پایا جانے والا زہریلا مادہ فائٹوہائیمیگلوٹینین (Phytohaemagglutinin)کچے بینز کی نسبت زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عینی نے غلطی یہ کی کہ اس نے بینز کو 10منٹ تک ابالا نہیں تھا۔ اگر وہ انہیں ابال لیتی تو اس میں موجود زہریلا مادہ ختم ہو جاتا۔ماہرین کا کہنا تھاتھا کہ ”اس خاتون کو بینز پانچ گھنٹے تک بھگو کر خشک کرنے چاہئیں تھے اور پھر انہیں دھو کر 10منٹ تک ابالنے کے بعد ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھنا چاہیے تھا۔ انہیں نہ ابال کر اس نے ان کا زہر کا لیول بڑھا لیا اور بیمار ہو گئی۔“

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی