08:28 am
توانائی سے بھرپور ناشتہ صحت مند دل کی ضمانت

توانائی سے بھرپور ناشتہ صحت مند دل کی ضمانت

08:28 am

ایتھنز(مانیٹڑنگ ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز اگر توانائی سے بھر پور ناشتے سے کیا جائے تو دل کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ایک تازہ تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ توانائی سے بھرپور ناشتہ کرنے والے افراد کا دل ناشتہ نہ کرنے والے یا نسبتاً کم ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند رہتا ہے۔ یہ تحقیق یونان کی ایتھنز یونیورسٹی کے ماہرین امراض قلب کے شعبے کی جانب سے کی گئی جس کے لیے 2 ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا۔ماہرین قلب نے ان 2 ہزار افراد کے قلب کی صحت مندی کا جائزہ لیا،
جس سے ثابت ہوا کہ معمول کی خوراک کے دوران پانچواں حصہ توانائی سے بھرپور ناشتہ کرنے والے افراد کے دل کی دیواریں اور شریانیں زیادہ مضبوط و صحت مند ہوتی ہیں۔ صحت مند دل والے افراد کے ناشتے میں دودھ، پنیر، زرعی اجناس، روٹی اور شہد شامل ہوتا ہے۔ریسرچ کے نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں سے 15 فیصد کی دل کی شریانوں میں غیر معمولی تبدیلی رونما ہوگئی تھی اور ایسے افراد میں دل کی دیواریں کمزور ہوگئی تھیں۔ اسی طرح ناشتہ سے گریز کرنے والے افراد میں گردن سے گزرنے والی شہہ رگ کے گرد چربی کی زیادہ مقدار جمع ہوجاتی ہے جو دل کے عارضہ کا سبب بن سکتی ہے۔ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سوتیریوس نے بتایا کہ تحقیق کے مکمل نتائج آئندہ ہفتے امریکن کالج آف کارڈیالوجی (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے دوران پیش کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر سوتیریوس دل کے امراض سے محفوظ رہنے کے لیے توانائی سے بھرپور ناشتہ تجویز کرتے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق صحت مند خواتین کو 2 ہزار جب کہ مردوں کو ڈھائی ہزار یومیہ کیلوریز درکار ہوتی ہیں جس کا بیشتر دن کے پہلے کھانے میں لینا چاہیئے۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ  آج پیش کرینگے

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرینگے