12:18 pm
گرمیوں میں صحت مند کیسے رہا جائے؟جانئے

گرمیوں میں صحت مند کیسے رہا جائے؟جانئے

12:18 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم گرما کا آغاز ہو گیا ہے اور ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال بھی ریکارڈ توڑ گرمی کا امکان ہے۔موسم سرما کے مقابلے میں موسم گرما زیادہ بیماریوں کے ساتھ آتا ہے کیونکہ یہ موسم گرم کے ساتھ ساتھ خشک بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر گرمی کے موسم میں گھبراہٹ ہوتی ہے، بے حدپیاس لگتی ہے اور پسینہ آتا ہے ایسے میں جسمانی توانائی کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔اس کے علاوہ شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا بھی سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے جس میں متاثرہ شخص کو شدید پسینے اور چکر آنے لگتے ہیں بلڈ پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے اور مریض سست اور نڈھال نظر آتا ہے ایسے
شخص کو فوراً اسپتال منتقل کیا جائے ورنہ جان ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔شدید گرمی میں ان ہدایات پر عمل ضروری ہے۔حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کوئی اشیا ء استعمال نہ کریں کیونکہ موسم گرما میں غذاکے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرا سی بد پرہیزی انسان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں مرغن اور کھٹی غذائوں کا استعمال ترک کردینا چاہیے اور ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اور ٹھوس غذائیں ہرگز استعمال نہ کریں۔اس کے علاوہ ایسے پھلو ں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہو ۔ جامن، آم ، انگور اور خربوزہ اس موسم کے بہترین پھل ہیں۔ اس کے علاوہ کھیرا، ککڑی، تربوز اور لوکاٹ جسمانی درجہ حرارت کو اعتدال میں لانے میں انتہائی مفید اور موثر ثابت ہوتی ہے۔مشروبات میں شربت صندل، شربت فالسہ، لیموں پانی کے علاوہ دیگر پھلوں کے تازہ جوس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔گرمیوں میں چہرے کی حفاظت چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے ۔شدید گرمیوں میں سور ج کی تیز شعاعوں اور ان کی تپش سے جلد خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا دن میں 5 سے 6 مرتبہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھوئیں اور آنکھوں پر پانی ڈالیں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔موسم گرما میں خصوصی طور پر سوتی، صاف ستھرا اور ڈھیلا ڈھالا اور آرام دہ لباس پہنیں اورگرم کپڑوں سے اجتناب کریں۔ گرمی میں سفید لباس دھوپ سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ہلکے رنگوں کا لباس بھی مفید ہوتا ہے تاہم اس موسم میں سیاہ رنگ کا لباس نہیں پہننا چاہئے کیونکہ تیز رنگ سورج کی گرمی کو جذب کرتے ہیں۔گرمیوں میں سخت دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں ۔تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے سورج کی شعائیں براہ راست انسانی جسم میں داخل ہو کر قوت مدافعت پر برا اثر ڈالتی ہیں ۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن گلاسز اور چھتری کا استعمال لازمی کریںاوراپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی اور تپتی دھوپ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اس لئے انہیں تیز دھوپ میں باہر جانے نہیں دینا چاہئے اور گرمی سے بچانے کے لئے انتظامات کرنے چاہئیں۔موسم گرما میں احتیاط برتی جائے اور ہدایات پر عمل کیا جائے تو ہر شخص موسم گرما کے مضر اثرات سے اپنے آپ کو بڑی حد تک بچانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا