02:48 pm
گوگل نے 21سالہ نوجوان عبد اللہ کو اڑھائی کروڑ روپے ماہانہ کی نوکری دے دی

گوگل نے 21سالہ نوجوان عبد اللہ کو اڑھائی کروڑ روپے ماہانہ کی نوکری دے دی

02:48 pm

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سب سے بڑے سرچ انجن نے ایک 21سالہ نوجوان کو اڑھائی کروڑ روپےماہانہ تنخوا ہ والی ملازمت کےلئے منتخب کر لیا۔بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والا 21سالہ نوجوان انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کا امتحان ہوتے ہوئے فیل ہو گیا تھا لیکن اس کی صلاحیتوں کی ہی بنیاد پر اسے گوگل کمپنی نے ملازمت پر رکھ لیا ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ پاکستانی اڑھائی کروڑ روپے ہو گی۔
امتحان میں ناکامی کے بعد عبداللہ نے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور ساتھ ہی اپنا پروفائل ایک ایسی ویب سائٹ پر ڈال دیا جو پروگرامنگ سے متعلق مقابلوں کا انعقاد کراتی ہے۔ عبداللہ کی پروفائل گوگل کو پسند آئی گئی اور انہوںنے آن لائن انٹرویو کے بعد انہیں اپنے لندن آفس میں نوکری کیلئے منتخب کرلیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ شوقیہ طور پر پروگرامنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا ، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بڑی کمپنیاں اس طرح کی ویب سائٹس سے پروگرامرز کے پروفائل چیک کرتی ہیں۔عبداللہ کو گوگل کی جانب سے ایک کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ڈھائی کروڑ روپے پاکستانی) کی سالانہ تنخواہ کا پیکج آفر کیا گیا ہے۔ اس میں ساڑھے 54 لاکھ روپے اس کی بنیادی تنخواہ ہے ، عبداللہ کو 15 فیصد بونس ملے گا جبکہ 58 لاکھ 90 ہزار روپے کا 4 سال تک کیلئے سٹاک آپشن شامل ہے ۔ 21 سالہ نوجوان ابھی کمپیوٹر سائنس کی پڑھائی کر رہا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد وہ رواں سال ستمبر میں گوگل کو جوائننگ دے گا۔

تازہ ترین خبریں