06:21 am
ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں ،اس میں چھپے حیرت انگیز راز جانئے

ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں ،اس میں چھپے حیرت انگیز راز جانئے

06:21 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔تاہم اگر کوئی شخص جسم کے بارے میں کچھ دلچسپ ٹرکس سے واپس ہوجائیں تو اس کے لیے مختلف امراض پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔ایسے ہی چند ٹرکس درج ذیل ہیں۔اعصاب کو پرسکون کریں:اگلی بار کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہورہے ہوں تو یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے
مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔ آدھے سر کے درد سے نجات:ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سردرد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔سیکنڈوں میں دانتوں کے درد سے نجات:دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کردینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ اگرلی بار جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہوجائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو تو تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوؤں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔

تازہ ترین خبریں