03:49 pm
دنیابھرمیں تہلکہ مچانے والی ایپ اسنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبے کاانکشاف

دنیابھرمیں تہلکہ مچانے والی ایپ اسنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبے کاانکشاف

03:49 pm

لاس اینجلس(ویب ڈیسک )اسنیٹ چیٹ نے مختصر عرصے میں حیران کن طور پر دنیا بھر کے موبائل یوزرز کی دلچسپی حاصل کی ہے۔ لیکن اب ایک اس سے متعلق ایسی خبر آرہی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ اسنیپ چیٹ ایک خفیہ آئی ٹی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس خفیہ منصوبے کا نام ایک امریکی اخبار سامنے لایا ہے جسے ‘پروجیکٹ کوگنیک’ کہا گیا ہے۔ یہ ایک گیمنگ پلیٹ فارم ہوگا،
جو گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی دنیا لا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے، اس پر تحقیقی کام ہو چکا ہے جبکہ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل بھی ہو جائیگا ۔اسنیپ چیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ آئندہ ماہ ہونے والی لاس اینجلس کی نمائش میں بھی سامنے آسکتا ہے، لیکن ابھی اس حوالے سے پورے یقین سے کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔ یہ پراجیکٹ بنیادی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ہی حصہ ہو گا اور اسے سوشل میڈیا صارفین کے ذریعے ہی کنٹرول کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں