03:30 pm
گوگل کے نئے دفترمیں کرین حادثہ ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

گوگل کے نئے دفترمیں کرین حادثہ ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

03:30 pm

سیاٹل (ویب ڈیسک )امریکی شہر سیاٹل میں عالمی سرچ انجن"گوگل" کے نئے دفتر میں نصب کرین گرنے سےچار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ تیز رفتار آندھی اور ہوا کے باعث پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق گوگل کےدفتر میں نصب کرین مصروف شاہراہ پر جا گری جس کےنتیجے میں کرین میں کام کرنے والے دو ورکر اورایک کار میں موجود دوافراد جاں‌بحق ہوگئے۔
سیاٹل کے فائربریگیڈ کے چیئرمین ھارولڈ اسکوگنز نے بتایا کہ کرین کے حادثے میں تین مرد اور ایک خاتون جاں‌ بحق ہوگئیں۔ جب کہ فائربریگیڈ کے ترجمان لانس گارلینڈ کا کہنا ہے کہ کرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کرین پرکام کرنے والے ورکر اور دو دیگر فراد جو ایک کار میں تھےشامل ہیں۔ادھر سیاٹل شہرکےمیئر جینی ڈورکان کا کہنا ہے کہ کرین کے حادثے میں ایک 25سالہ خاتون اور اس کی 4 ماہ کی بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں۔ وہ دونوں بھی اسی کارمیں موجود تھیں جس میں دو افراد مارے گئے مگر کرین گرنے سے ان کی سیٹیں محفوظ رہیں۔ انہیں معمولی نوعیت کےزخم آئے۔ زخمی ہونے والے ایک 28 سالہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کرین حادثے میں زخمی ہونے والےایک شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔اسکوگنز نےبتایا کہ کرین مقامی وقت کےمطابق ہفتے کو سہ پہرساڑھےتین بجے تیز ہوا کے باعث مصروف شاہراہ فیرفیو پر جا گری، تاہم اس وقت سڑک پر زیادہ گاڑیاں موجود نہیں تھیں۔ان کاکہنا ہے کہ اس وقت سیاٹل شہرمیں دسیوں‌مقامات پر کرینیں نصب ہیں۔ گوگل کےدفتر میں موجود کرین گرنے کےبعد دوسری کرینوں کو محفوظ بنانے اور ان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں