10:36 am
زیادہ پانی پینے سے اگرپیشاب کی رنگت ختم ہوجائے تویہ کس خطرے کی علامت ہے

زیادہ پانی پینے سے اگرپیشاب کی رنگت ختم ہوجائے تویہ کس خطرے کی علامت ہے

10:36 am

کیاآپ کو معلوم ہے کہ پیشاب کی رنگت آپ کی صحت کے بارے میں کافی کچھ بتاسکتی ہے؟جی ہاں سننے میں تو عجیب لگے گا مگر آپ جب بھی ٹوائلٹ کا رخ کریں تو آپ کے پاس صحت کو جانچنے کا ایک موقع ہوتا ہے اور اس مقصد کے لیے پیشاب کی رنگت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔مختلف کھانے اور ادویات پیشاب کی رنگت کو بدل سکتے ہیں اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کب ڈاکٹر کا رخ کرنا چاہئے
۔یہاں آپ جان سکیں گے کہ پیشاب کی کونسی رنگت خطرے کی گھنٹی ہے جبکہ کس رنگ پر فکرمند نہیں ہونا چاہئے۔ نارنجی اگر پیشاب کی رنگت نارنجی یا اورنج ہو تو یہ وٹامن بی ٹو یا بیٹا کیروٹین (گاجر) کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا ورم کش ادویات، کیموتھرپی ادویات اور جلاب کا اثر بھی۔ تاہم اگر ایسا نہیں تو زیادہ مقدار میں پانی پی کر دیکھیں کیونکہ ڈی ہائیڈریشن سے بھی پیشاب کی رنگت گہرے زرد سے اورنج میں بدل سکتی ہے، پانی پینے کے بعد دیکھیں کہ وہ رنگت معمول پر آئی یا نہیں، تاہم ایسا نہ ہو تو آنکھوں کو معائنہ کریں کہ سفید حصہ میں ہلکی سی زردی تو نہیں، جو کہ جگر کے افعال میں خرابی کی علامت ہوتی ہے۔ بھورا رنگ اگر پیشاب کی رنگت بھوری ہو تو یہ جسم میں بہت زیادہ پانی کی کمی ہوسکتی ہے تاہم مناسب پانی پینے کے بعد بھی رنگت میں تبدیلی نہ آئے تو یہ جگر کے امراض جیسے ہیپاٹائٹس اور دیگر کی علامت ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ گلابی اور سرخی مائل اگر پیشاب کی رنگت گلابی یا سرخ ہے تو خطرے کی گھنٹی بھی ہوسکتی ہے، مگر اس سے پہلے یہ دیکھیں کہ حال ہی میں چقندر، پیزا وغیرہ تو نہیں کھایا، اگر ہاں تو پھر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح ٹی بی کے لیے کھائی جانے والی ادویات سے بھی پیشاب کی رنگت میں ایسی تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم اگر ایسا کچھ نہیں تو یہ خون ہوسکتا ہے جو گردوں کے امراض، رسولی، پیشاب کی نالی میں انفیکشن یا مثانے کے امراض کی علامت ہوسکتے ہیں، تو پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ سبز یا نیلا اگر پیشاب کی رنگت نیلی یا سبز ہوجائے تو ایسا اکثر فوڈ کلر کی وجہ سے ہوتا ہے جو کچھ ادویات میں استعمال ہوتا ہے یا ایسے غذائیں بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہیں جنھیں رنگا گیا ہو، اگر یہ مسئلہ ایک یا 2 دن میں حل نہ ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ سبز رنگت پیشاب کی نالی میں سنگین مسئلے کا اشارہ ہوسکتی ہے۔ جھاگ دار اگر پیشاب جھاگ دار ہورہا ہے تاہم ایسا کبھی کبھار ہو تو پریشانی کی بات نہیں بلکہ یہ پیشاب کرنے کی رفتار کا نتیجہ ہوسکتا ہے، تاہم ایسا بار بار ہو اور وقت کے ساتھ جھاگ نمایاں ہونے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ عام طور یہ جھاگ پروٹین کے اخراج کی نشانی ہوتا ہے جو کہ گردوں کی امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔ شفاف رنگت اگر پیشاب بے رنگ یا بالکل پانی کی طرح شفاف ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ پانی پی رہے ہیں، جو کہ چند خطرات کا باعث بن سکتا ہے، مگر سب سے اہم جسم میں نمکیات کی کمی ہے جس سے جسم میں کیمیائی عدم توازن پوسکتا ہے۔ ہلکا زرد، شفاف زرد یا گہرا زرد عام طور پر پیشاب معمولی سا زرد ہو تو اس سے پتا چلتا ہے کہ آپ صحت مند ہیں اور جسم کو مناسب مقدار میں پانی مل رہا ہے۔ اگر پیشاب کی رنگ کافی حد تک زرد ہو تو یہ بھی نارمل ہونے کی علامت ہے تاہم اگر وہ کچھ زیادہ زرد رنگ کا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت مند تو ہیں مگر جسم میں پانی کی کمی ہورہی ہے اور آپ کو پانی پی لینا چاہئے۔ اسی طرح اگر اس کی رنگت شہد جیسی ہو تو یہ واضح طور پر ڈی ہائیڈریشن کی نشانی ہے جس کا علاج پانی کے زیادہ استعمال سے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبریں

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات