09:30 am
خوبانی کی گری موت کا باعث بن سکتی ہے

خوبانی کی گری موت کا باعث بن سکتی ہے

09:30 am

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خوبانی صحت بخش اور مفید پھل جوسبھی لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔ خوبانی کی اہم بات اس کی گری ہے جو بادام جیسا مزا دیتی ہے۔اسی لیے کم و بیش سبھی خوبانیکھانے والے اس کی گری بھی شوق سے کھاتے ہیں
ایسا کرنے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔خوبانی کی گری سے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ اسے کھانا مفید اور یہ کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگارثابت ہوتی ہے مگر حقیقت میں خوبانی کی گری صحت کیلئے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے ،اسے کھانے سے فوری موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ گری میں جان لیوا زہر’’سائنائیڈ‘‘ پایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق خوبانی کی گری میں ایک مادہ ’’امیگدالین‘‘پایا جاتا ہے، جو ’’گیلوکوسیڈسایانوجن ‘‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے۔ خوبانی کی گری چبانے سے ہائیڈروجن سائنائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے البتہ اگر گری کو پکا لیا جائے تو ایک مخصوص درجہ حرارت پر اس کے زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔خوبانی کی گری کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس میں سائنائیڈ سمیت انتہائی زہریلے مادے پائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں